شاہجہاں پور: سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما سوامی چنمیانند،جن پر ایک طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد شاہجہاں پور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔73سالہ سیاست دان چنمیانند کو ان کے مموشو آشرم میں ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے علاج کیا جا رہا تھا،جہاں انہیں 13 ستمبر سے نظر بند رکھا گیا ہے۔چنمیانند کی مزید طبیعت بگڑنے پر چہارشنبہ کے روز سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایم پی گنگوار نے کہا ”چہارشنبہ کے روز ان کی حالت خراب ہونے کے بعد،انہیں میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔چنمیانند کو ڈائریا کی بیماری ہے،انہیں پیر کی دیر رات بے چینی کی شکایت پر ڈاکٹروں کو بلایا گیا تھا،اور ان کا علاج جاری تھا۔
قانون کی تعلیم حاصل کر رہی طالبہ کی عصمت دری کے معاملہ میں طالبہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے عدالت میں پیش ہونے کے چند گھنتوں کے بعد چنمیانند کی طبیعت بگڑنے کا معاملہ سامنے آیا۔واضح ہوکہ قانون کی طالبہ نے چنمیانند پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسے بلیک میل کرکے بار بار اس کی عصمت دری کی ہے۔
مذکورہ طالبہ نے چہارشنبہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر چنمیانند کو گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ اپنی جان دیدے گی،کیونکہ اس نے بیان ریکارڈ کر کے15دن سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے،لیکن خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔