حیدرآباد : حضور نگر ضمنی انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔اور سبھی اپنی اپنی پارٹی کے امیدوارنامزد کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔اور اس نشست کو حاصل کرنے کے لئے زبردست زور آزما رہیے ہیں۔اس حلقہ میں سہ رخی مقابلہ ہوگا۔
حکمراں جماعت ٹی آر ایس نے سائیڈی ریڈی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے،وہیں کانگریس ہائی کمان نے سابق رکن اسمبلی و ٹی پی سی سی چیف این اتم کمار ریڈی کی اہلیہ پدماوتی ریڈی کو اس حلقہ سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔جبکہ بی جے پی نے نلگنڈہ ضلع میں سیاسی پس منظر رکھنے والی سریکالہ ریڈی کو امیدوار بنایا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کے لکشمن نے کہا کہ ”لوگ کے سی آر حکومت کی بد عنوانی اور جاگیردارانہ حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ بی جے پی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی اور ایک کنبہ کی حکمرانی کا متبادل بن جائے گی۔
ٹی آر ایس کے کار گذار صدر و ریاستی وزیر کے ٹی راماراؤ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ضلع کو ترقی دینے میں ناکام رہنے اور دہائیوں سے فلورائیڈ کے مسئلے کو حل نہ کرنے کے لئے کانگریس کو سبق سکھائیں گے۔انہوں نے اساعتماد کا اظہار کیا کہ حضور نگر کے لوگ کے سی آر حکومت کی حمایت کریں گے۔