Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگاندور میں طلبا ء نے سب سے بڑا ”ہیومن کیپسول“تشکیل دیا،عالمی ریکارڈ...

اندور میں طلبا ء نے سب سے بڑا ”ہیومن کیپسول“تشکیل دیا،عالمی ریکارڈ کا دعویٰ

- Advertisement -
- Advertisement -

اندور: وزیر آعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی جانے والی عام ادویات کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کروانے اورشروع کی گئی ”سوستھ بھارت“مہم کے فروغ کے لئے اندور میں ایک ہزار فارما طلباء نے بڑے پیمانے پر ”ہیومن کیپسول“تشکیل دیا۔

25ستمبر کو،ورلڈ فارمیسی ڈے کے موقع پر،ڈاکٹر پونیت دوویدی کی سربراہی میں ”ماڈرن انسٹی ٹیوٹ آف فارما سٹیکل سائنسزکے طلباء کے ذریعہ تیار کردہ سب سے برا ”ہیومن کیپسول“ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔قبل ازیں،ڈی آر ایس جیانارائن جی اور کالٹکٹ انسٹی ٹیوٹس نے 8مارچ 2018کو کیرل کے کننور میں 438 افراد کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مذکورہ ”ہیومن کیپسول“ کی تیاری کے لئے ایک ہزار طلباء میں سے500طلباء نیلے رنگ کے اور دیگر 500 طلباء سفید رنگ کے کپڑوں میں تھے۔اور وہ اسطرح کھڑے ہوئے تھے کہ وہ ایک بڑے کیپسول کی شکل میں نظر آرے تھے۔

ڈاکٹر دوویدی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔انڈیا ٹیم کے ڈاکٹر پردیپ مشرا اور تیتھی بھلا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے امریکی نمائندے،ڈاکٹر دیواکر سوکول بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈاکٹر دوویدی نے طلباء کو عمومی ادویات کی ضروری معلومات بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ برانڈڈ کمپنیوں کی جنریک دوائیوں کی قیمت زیادہ ہے،جبکہ غیر معروف کمپنی کے اس فارمولے کی قیمت کم ہے،لہذا ڈاکٹر اور کمیسٹ زیادہ منافع کمانے کے لئے برانڈیڈ کمپنیوں کی دوائیں بیچتے ہیں۔لہذا لوگوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ جنریک ادویات ایک جیسی ہی ہیں،صرف کمپنی مختلف ہے۔