Monday, June 16, 2025
Homeٹرینڈنگسٹی کانگریس اورایچ ایچ ایف کی جانب سے گولکنڈہ میں مفت ہیلتھ...

سٹی کانگریس اورایچ ایچ ایف کی جانب سے گولکنڈہ میں مفت ہیلتھ کیمپ کا کامیاب انعقاد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی (ایچ سی سی سی)  اقلیتی محکمہ کے چئیر مین سمیر ولی اللہ اور ٹی پی سی سی کے ترجمان سید نظام الدین نے ہیلتھئیر ہارٹز فاؤنڈیشن کے تعاؤن سے ہفتہ کے روز گولکنڈہ کے مرزا پیلس فنکشن ہال میں مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقادعمل میں لایا۔

ٹی پی سی سی کے کار گزار صدر پونم پربھا کر،سنگاریڈی سے کانگریس کے رکن اسمبلی جگگا ریڈی،ٹی پی سی سی محکمہ اقلیت کے چئیر مین شیخ عبد اللہ سہیل اور دیگر سینئیر رہنماؤں نے ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا۔انہوں نے ان غریب لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے،جگگا ریڈی نے سمیر ولی اللہ اور سید نظام الدین کے اس اقدام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ”اس ہیلتھ کیمپ سے سینکڑوں غریب افراد مستفید ہو ں گے،جو کئی طبی معائنوں کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کانگریس کے کارگذار صدر پونم پربھا کر نے مشورہ دیا کہ ریاست بھر میں ایسے ہی ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں لائے جائیں۔انہوں نے ریاستی حکومت پر عوامی صحت کے تعلق سے غفلت برتنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ مفت ہیلتھ کیمپوں میں آنے والے لوگوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کچی آبادیوں میں رہنے والے غریب افراد کو بنیادی طبی سہولیات نہیں مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اے اچھی کو شش ہے۔

سمیر ولی اللہ نے بتایا کی ای سی جی،2ڈی ایکو،بلد ٹیسٹ،شوگر جی آر بی ایس،بی پی،سمیت مختلف طبی ٹیسٹ ہیلتھ کیمپ میں کئے گئے اور  دوائیں بھی مفت فراہم کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں ماہرین امراض قلب سمیت عام ڈاکٹر اور ماہرین دستیاب تھے۔

وہیں۔ٹی پی سی سی کے ترجمان سید نظام الدین نے بتایا کہ29ستمبر کو رسول پورہ میں ایک اور ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے مخصوص علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہیلتھ کیمپوں میں شرکت کرکے اس موقع سے استفادہ حاصل کریں۔