نئی دہلی: کانگریس نے آسام،ہماچل پردیش،چھتیس گڑھ،کیرالہ اور پڈو چیری میں آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری انچارج مکول وسنک کے مطابق،چار ریاستوں اور ایک وسطی علاقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کو کانگریس صدر سونیا گاندھی نے منظوری دیدی ہے۔
آسام اور کیرالہ سے چار۔چار امیدوار،ہماچل پردیش سے دو اور چھتیس گڑھاور پڈوچیری سے ایک ایک امیدوار منظور کیا گیا ہے۔آسام کے منظور کردہ ناموں میں رتنبادی (محفوظ) نشست کے لئے کیشیو پرساد راجک،جانیہ سے شمس الحق،رنگا پڈا سے کارتک کورمی اور سوناری سے سشیل سوری شامل ہیں۔
کیرالہ سے انتخاب لڑنے والے امیدواروں میں ارنکولم سے ٹی جے ونود،اروڑ سے ایس عثمان،کونی سے پی موہن راجن اور وتیور کا ؤ نشست سے کے موہن کمار شامل ہیں۔ہماچل پردیش سے،کانگریس دھرم شالا اور پچھاد (ایس یو) نشستوں سے بالترتیب وجئے اندرا کرن اور گنگو رام مسافر کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
پارٹی نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس نے راجمان بینجم کو چترا کوٹ (ایس یو) سیٹ سے اورپڈوچیری میں جان کمار کو کامراج نگر سیٹ سے امیدوار کے طور پر اعلان کیا ہے۔