Monday, April 21, 2025
Homeٹرینڈنگموجودہ گوڑ سے گاندھی کے ہندوستان کو تباہ کر رہے ہیں: اسد...

موجودہ گوڑ سے گاندھی کے ہندوستان کو تباہ کر رہے ہیں: اسد اویسی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی:کل ہندمجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ ے روز بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ گوڑ سے گاندھی کے ہندوستان کو تباہ کر رہے ہیں۔مہاراشٹرا کے اورنگ آبا د میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔مہاراشٹرا میں 21اکٹوبر کو ااسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔

اسد اویسی نے کہا کہ نتھو رام گوڑ سے نے گاندھی کو گولی ماری تھی، لیکن موجودہ گوڑسے گاندھی کے ہندوستان کو تباہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”میں گاندھی پر یقین رکھنے والوں سے کہہ رہا  ہوں کہ وہ اس وطن عزیز کو بچائیں“۔

اویسی نے کہا کہ ”ہم مہاتما گاندھی کا 150واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔موجودہ بی جے پی حکومت کے دماغ میں گوڑ سے ہے اور مہاتما گاندھی ان کے الفاظ میں“۔اور بی جے پی گاندھی کے نام پر اپنی دوکان چلا رہی ہے۔