Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںانناؤ معاملہ میں سی بی آئی نے سینگر کے خلاف قتل کا...

انناؤ معاملہ میں سی بی آئی نے سینگر کے خلاف قتل کا الزام کیا خارج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف انناؤ عسمت دری کا شکار ہونے والے حادثہ کیس میں اپنی پہلی چارج شیٹ میں قتل کے الزامات کو خارج کر دیا۔مذکورہ حادثہ میں متاثرہ خاتون کے دو رشتہ دار ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح ہو کہ سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں سینگر اور دیگر نو افراد کے کلاف مجرمانہ سازش،قتل،قتل کی کوشش اور دھمکی دینے سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔اس معاملہ کے اہم ملزم کلدیپ سنگھ سینگر نے 2017میں مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کی عصمت دری کی تھی۔متاثرہ لڑکی اس وقت نا بالغ تھی۔

پھر وہ 28جالائی کو اتر پردیش کے رائے بریلی میں ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی۔اس کی کار کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مردی تھی،جس میں اس کے دو رشتہ دار ہلاک اور اس کے وکیل شدید زخمی ہوگئے تھے۔