Sunday, June 8, 2025
Homeتلنگانہاقدام خود کشی کرنے والے ٹی ایس آر ٹی سی ڈرائیور کی...

اقدام خود کشی کرنے والے ٹی ایس آر ٹی سی ڈرائیور کی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ڑٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کا ایل ڈرائیور،جس نے خود کشی کی کوشش کی تھی،اتوار کے روز ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔جس کے بعد ملازمین اور اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے بموجب،سرینواس ریڈی نامی شخص،جس نے ہفتہ کے روز خو دکو آگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی، ور شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا، حیدرآباد کے اپولو اسپتال میں فوت ہو گیا۔آر ٹی سی ملازمین کے احتجاج کے دوران ڈرائیور نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

ملازمین یونینوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے ملازمت سے برفی کے اعلان کے بعد،مایوسی کی حالت میں ریڈی نے یہ قدم اٹھایا اور اپنی جان دے دی۔ڈرائیور کی اس موت کے بعد کنچن باغ علاقے میں اسپتال کے قریب تناؤ پیدا ہو گیا ہے،جبکہ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین یونینیں اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین وہاں پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس کو اسپتال میں ہجوم پر قابو پانے میں سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب ضلع کھمم میں تناؤ بر قرار ہے،کیونکہ ہفتے کی شام سے ہی ٹی ایس آر ٹی سی بسوں پر پتھراؤ کے واقعات کی اطلاعات ہیں۔جہاں نا معلوم مطاہرین نے عارضی ڈرائیوروں کے ذریعہ چلنے والی بسوں کو روک دیا،مسافروں کو نیچے اترنے پر مجبور کیا اور پھر گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔

ان واقعات میں کائی زخمی نہیں ہوا۔چونکہ ٹی ایس آر ٹی سی عارضی عملہ کی مدد سے بسیں چلا رہی ہے،اس وجہ سے کھمم میں ڈرائیوروں پر حملوں کے تین واقعات پیش آئے ہیں۔