Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگآندھرا میں بس کھائی میں گرنے سے 7افراد ہلاک،13زخمی

آندھرا میں بس کھائی میں گرنے سے 7افراد ہلاک،13زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

راجمندری: آندھرا پر دیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں منگل کے روز اے سیاحتی بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 13افراد زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ مارے ڈو میلی اورچنتوروکے درمیان والمیکی کونڈا کے قریب پیش آیا۔پولیس مذ کورہ علاقہ میں پہنچ گئی اور مقامی حکام کی مدد سے امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔

ساتھ ہی زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ان میں سے پانچ لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق،بس کے ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔