نئی دہلی: ان دنوں ملک میں پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،غریب لوگ تو پیاز کی خریداری کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ایسے میں خبر ہے کہ مدھیہ پر دیش اور راجستھان سے تازہ اسٹاک کی آمد شروع ہو گئی ہے،جس سے اگلے ہفتے تک پیاز کی قیمتوں میں کمی ہونے کی امید ہے۔
جمعہ کے روز صارفین کے امور کے سکریٹری کی سربراہی میں ایک بین وزارتی کمیٹی نے ایک اجلاس منعقد کیا،جس میں پیاز،ٹماٹر اور دالوں کی قیمت اور اس کی فراہمی کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ میں وزارت زراعت،ہارٹیکلچر کمشنر،نیفڈ،مدر ڈیری،کیندر یا بھنڈار،این سی سی ایف اور دیگر صارفین کے امور کے محکمہ کے اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔
پیاز کی فراہمی بڑھانے سے متعلق،کمیٹی کا موقف تھا کہ تازہ اسٹاک کی آمد مدھیہ پردیش اور راجستھان سے شروع ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ آنے والے ہفتہ میں قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔
واضح ہو کے ہندوستان،پورے ایشیا ء میں پیاز کی پیداوار اور اس کی در آمد کے لئے پہلے مقام پر تھا،لیکن مانسون میں تاخیر کی وجہ پیاز کی پیداوار میں آئی کمی کی وجہ سے پیاز کی بر آمدات پر روک لگائی گئی۔تاکہ پیاز کی کمی کی وجہ سے قیمتیں بڑھنے سے بچایا جا سکے،لیکن اس کے باوجود پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،جس سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔اس بیچ قیمتیں کم ہونے کی خبر سے عوام کو کچھ راحت ملے گی۔
ٹماٹروں کی فراہمی کے بارے میں وزیر زراعت نے کہا کہ زیادہ تر ریاستوں میں ٹماٹروں کی قیمتیں معمول پر آگئی ہیں،چند ایک کو چھوڑ کر،مدھیہ پردیش سے تازہ استاک کی آمد شروع ہو گئی ہے،جس سے قیمتوں میں فوری کمی ہوگی۔