حیدرآباد: پنجہ گٹہ کے قریب نامعلوم افراد نے اتوار کی صبح قتل کے مقدمے میں ملزم ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق،مقتول کی شناخت پنجہ گٹہ میں رہنے والے میر ریاضت علی کی حیثیت سے کی گئی ہے،جو تین ماہ قبل ایک اور آٹو ڈرائیور احمد کے قتل کا ملزم تھا،یہ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کا معاملہ تھا۔
پنجہ گٹہ پولیس نے اس معاملے میں ریاضت علی کو گرفتار کرکے ریمانڈ میں لے لیا تھا،اور حال ہی میں ریاضت علی کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔اتوار کی صبح کچھ نامعلوم افراد،جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ احمد کے ساتھی ہیں،وہ ریاضت علی تعاقب اس وقت کیا،جب وہ پنجہ گٹہ میں چائے پینے کے لئے نکلا تھا۔ان افراد نے اس پر تلواروں سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔اور وہاں سے فرا ر ہوگئے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پنجہ گٹہ کے اے سی پی تھیرو پتھانا،ڈی آئی ناگییا،ایس آئی ناگا راجو،موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔اور آئی پی سی کی دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔