Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگاسپتال میں آگ لگنے سے جھلس کر چار ماہ کے بچے کی...

اسپتال میں آگ لگنے سے جھلس کر چار ماہ کے بچے کی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: پیر کے روز ایل بی نگر کے ایک نجی اسپتال میں لگی آگ میں چار ماہ کا بچہ ہلاک ہو گیا اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔دن کے ابتدائی اوقات میں ”شائن چلڈ رن ہاسپتل کی چوتھی منزل پر آئی سی یو میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں انکیو بیٹرز میں موجود 6بچے جلنے سے زخمی ہو گئے،ان میں سے ایک بچے کی موت واقع ہوگئی،جبکہ دیگر بچوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس حادثہ کے بعد اسپتال کے دیگر فلورس پر زیر علاج چالیس بچوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کو شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ ہے۔ریاستی تلنگانہ حکومت نے اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیر صحت ایٹیلا راجندر نے عہدیداروں کو اس واقعے کی تحقیقات کرنے اور 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بچوں کے والدین نے الزام لگایا کہ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث آگ لگی۔انہوں نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔مقامی رکن قانون ساز سدھیر ریڈی نے اسپتال کا دورہ کیا اور اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ساتھ ہی بی جے پی کے رہنما رامچندر راؤ اور دیگر نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا۔