Wednesday, April 23, 2025
Homeتلنگانہآر ٹی سی انتظامیہ اور جے اے سی میں مذاکرات ناکام،ہڑ تال...

آر ٹی سی انتظامیہ اور جے اے سی میں مذاکرات ناکام،ہڑ تال ابھی بھی جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: آر ٹی سی ملازمین کے جے اے سی اور آر ٹی سی انتظامیہ کے درمیان بات چیت ناکام ہو گئی ہے اور ملازمین کی
ہرٹال ابھی بھی جاری ہے۔ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی جاری ہڑتال سے عوام کو پیش آرہی مشکلات کو دیکھتے ہوئے
ملازمین یونین کے جے اے سی کو آر ٹی سی انتطامیہ نے ہفتہ کو بات چیت کے لئے طلب کیا تھا،مگر آر ٹی سی انتطامیہ اور
جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے درمیان بات چیت ناکام ہو گئی،اور یہ بات چیت بے نتیجہ رہی۔عدالت کی ہدایت پر آر ٹی
سی کے انچارج مینجنگ دائریکٹر سنیل شرما اور دیگر عہدیداروں نے جے اے سی کے قائدین کو بات چیت کے لئے مدعو
کیا،مگر یہ بات چیت درمیان میں ہی منقطع ہو گئی۔

اس بات چیت میں شامل جے اے سی کے کنوینر اشواتھاما ریڈی نے بتایا کہ انہوں نے اس طرھ کے مذازکرات نہیں دیکھے
ہیں،کیونکہ انہیں محروس رکھ کر مزاکرات کئے گئے،اور ہمارے سیل فونس بھی لے لئے گئے۔انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی
بات چیت کے لئے طلاب کیا جائے گا وہ اس کے لئے تیار ہیں۔

دوسری جانب،آر ٹی سی کے انچارج ایم ڈی سنیل کمار کا کہنا تھا کہ جے اے سی قائدین آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے
کے معاملے پر مذاکرات کرنے کا اصرار کر رہے تھے،جبکہ عدالت کے احکامات کی روشنی میں آر ٹی سی انتظامیہ آر ٹی سی
کو حکومت میں ضم کرنے کے سوا دیگر 21مطالبات پر بات چیت کے لئے تیار تھا۔سنیل کمار نے مزید کہا کہ جے اے سی
قائدین مذاکرات کے درمیان سے ہہی،یہکہہ کر اپنے ساتھیوں سے تبادلہ خیال کرکے لوٹیں گے،بات چیت کے درمیان سے ہی
چلے گئے۔ اور واپس نہیں لوٹے۔