حیدرآباد : سابق سینئیر صحافی اور ”وشال آندھرا“اخبار کے ایڈیٹر ”81 سالہ چکرا وتھولہ رگھواچاری کا پیر کی صبح علاج کے دوران ایک اسپتال میں دیہانت ہو گیا۔وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔10ستمبر 1939کو پیدا ہوئے،رگھوا چاری ورنگل ضلع کے پالکارٹھی مندل کے شتا پورم سے تعلق رکھتے ہیں۔وہ ایک معروف کمیونسٹ رہنما بھی تھے اور آئی ایس ایف کے ریاستی صدر کی حیثیت سے طلباء تحریک کے لئے ان کی خدمات بہت زیادہ تھیں۔رگھواچاری نے 1972سے2005تک 30 سال تکسی پی آئی کے ترجمان اخبار ”وشال آندھرا“کے ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے سی پی آئی اسٹیٹ کنٹرول کمیشن کے چئیرمین اور سی پی آئی نیشنل کنٹرول کمیشن کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔رگھواچاری کی لاش کو حمایت نگر میں واقع سی پی آئی کے دفتر،مخدوم بھون“منتقل کی گئی جہاں سی پی آئی کے لیڈروں نے ان کو بھر پور خراج پیش کیا۔
ساتھ ہی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی ان اہم شخصیات میں شامل تھے،جنہوں نے سینئیر صحافی کی موت پر انہیں خراج پیش کیا۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ”رگھواچاری ایک بے لوث صحافی تھے،جو اقدار پر مبنی صحافت پر یقین رکھتے تھے۔ساتھ ہی کے سی آر نے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔سی پی آئی کے رہنما رام کرشن نے کہا کہ ان کی آخری رسومات پیر کی شام کو ادا کی جائیں گی۔