Wednesday, April 23, 2025
Homeتلنگانہہائی کورٹ نے جے اے سی رہنماؤں کوریاستی حکومت سے دوبارہ بات...

ہائی کورٹ نے جے اے سی رہنماؤں کوریاستی حکومت سے دوبارہ بات کرنے کی ہدایت دی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ہائی کورٹ نے پیر کے روز۔ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کے جے اے سی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی حکومت کے ساتھ آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے مطالبہ کو چھوڑ کر دیگر 21مطالبات پر ایک بار پھر بات چیت کریں۔عدالت نے اس کیس کی سماعت کو 29اکتوبر کی دوپہر 2.30بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

ریاستی حکومت اور ٹی ایس آر ٹی سی،جے اے سی کے درمیان26 اکٹوبر کو ناکام رہی  پہلے دور کی بات چیت کے بعدہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔آر ٹی سی کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جے اے سی رہنماؤں نے انضمام سمیت ان کے تمام مطالبات پر بات چیت کرنے پر مجبور کیا۔ریاستی حکومت اور جے اے سی کے رہنماؤں کے ساتھ ٹی ایس آر ٹی سی نے 21مطالبات پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

عدالت نے جے اے سی یونینوں سے پوچھا کہ انضمام کا مطالبہ چھوڑ کر انہوں نے  21مطالبات پر کیوں بات چیت نہیں کی۔عدالت نے تریڈ یونینوں سے انضمام کے مطالبے کو نظر انداز کرنے اور بقیہ 21مطالبات پر بات کرنے کو کہا،جس میں ٹی ایس ٓآر ٹی سی پر بوجھ نہیں پڑے گا،ورنہ آر ٹی سی ملازمین اور لوگوں،دونوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑے گا۔عدالت نے جے اے سی رہنماؤں سے یہ بھی پوچھ تاچھ کی کہ آر ٹی سی کا انضمام ریاستی حکومت کے لئے راتوں رات کیسے ممکن ہو گا۔اس نے دونوں فریقوں کو یہ بھی بتایا کہ راتوں رات کو ئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف۔ٹی ایس آر ٹی سی جے اے سی کے وکیل پرکاش نے کہا کہ آر ٹی سی حکام نے مذاکرات میں ہائی کورٹ کی ہدایتوں کی غلط تشریح کی ہے۔آر ٹی سی حکام نے واضح کیا کہ وہ صرف 21مطالبات پر تبادلہ خیال کریں گے نہ کہ دیگر مطالبات پر۔