Tuesday, April 22, 2025
Homeاسپورٹسمومن الحق ٹسٹ اور محمود اللہ ٹوئنٹی 20 کپتان مقرر

مومن الحق ٹسٹ اور محمود اللہ ٹوئنٹی 20 کپتان مقرر

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈھاکہ ۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹسٹ اور ٹی 20کپتان شکیب الحسن پر دو سالہ پابندی عائد ہونے کے بعد ٹیم میں مچی ہلچل کے بعد نومبر میں دورہ ہند کے لئے مومن الحق کو نیا ٹسٹ کپتان اور محمود اللہ ٹونٹی 20 کا نیاکپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ہندوستان کے دورے پر ہے جہاں وہ تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹسٹ کھیلے گی۔ اس دورے کا آغاز 3 نومبر کو دہلی میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ سے ہوگا۔

 ثاقب کی جگہ اسپنر تیزل اسلام کو ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ابو حیدر کو آل راؤنڈر محمد سیف الدین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، جو پچھلے ہفتے کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔ تمیم اقبال کی جگہ محمد متھن کو شامل کیا گیا ہے۔ عمرالقیس کو ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ آئی سی سی نے ٹیم کے اسٹا رآل راؤنڈر شکیب الحسن پردوسال کی پابندی عائد کردی ہے۔

 شکیب الحسن پریہ پابندی میچ فکسنگ کی پیشکش ملنے کی بات چھپانے پرعائد کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے ٹسٹ اورٹی 20 ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے تین ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی بات قبول کرلی، جس کے بعد ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔ شکیب الحسن حال ہی میں ختم ہوئے آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوںکی فہرست میں تیسرے نمبرپرتھے۔

چونکہ آئی سی سی نے شکیب پرعائد کی گئی دوسال کی پابندی کو ایک سال معطلی کی مدت میں رکھا ہے، اس لئے وہ 29 اکتوبر2020 سے پھرسے بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکیں گے۔ شکیب الحسن نے ورلڈ کپ 2019 میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، لیکن اس ٹورنمنٹ کے بعد سے ان کے ساتھ کچھ صحیح نہیں ہورہا ہے۔ شکیب الحسن اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان بھی سب کچھ صحیح نہیں چل رہا ہے۔

حال ہی میں شکیب الحسن کی قیادت میں بنگلہ دیش کے کرکٹروں کی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تشہیرکے موضوع پرشکیب الحسن کونوٹس دے دیا تھا۔ بی سی بی چیف نے اشاروں ہی اشاروں میں شکیب الحسن کے ہندوستان دورے پرنہ آنے کی بات کہی تھی اوراب اس بات پر مہربھی لگ گئی ہے ۔