Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگسعودی عرب میں تقریباً 38 ہزار تارکین وطن گرفتار

سعودی عرب میں تقریباً 38 ہزار تارکین وطن گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ سعودی وزارت داخلہ نے اقامہ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کے خلاف کارراوئیاں تیز کردی ہیں جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں سے 37ہزار 897 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے۔ اس مہم کے تحت اب تک 41 لاکھ 6ہزار 219 گرفتار کئے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے کے اعلامیہ میں ان کی تعداد 40 لاکھ 68 ہزار 322 بتائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 32لاکھ 9ہزار 698اقامہ،6 لاکھ 31ہزار 628 محنت، 2لاکھ 65ہزار 523 سرحدی سلامتی قانون کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے ہیں ۔ دراندازی کرنے والے 71ہزار 586گرفتار کئے گئے ان میں 44 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپین، 3فیصد مختلف ممالک کے ہیں۔
سعودی عرب سے ہمسایہ ممالک میں دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے 2 ہزار 866 گرفتار کئے گئے۔ اقامہ ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر اور رہائش کی سہولت فراہم کرنے اور انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے چھپانے پر 4ہزار 643 گرفتار کئے گئے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو ٹرانسپورٹ یا رہائش کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث ایک ہزار 658سعودی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ان میں سے ایک ہزار 628کو قانونی کارروائی کرکے رہا کردیا گیا جبکہ30سعودیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

15216 غیرقانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی چل رہی ہے ۔ ان میں سے 13337مرد اور ایک ہزار 879 خواتین ہیں۔پانچ لاکھ 67ہزار 824 غیر قانونی تارکین کو فوری سزائیں دی گئیں۔ 5لاکھ 21ہزار 391 غیر قانونی تارکین کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے سفارتی مشنوں کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 6 لاکھ 88ہزار 984 غیر قانونی تارکین کو ریزرویشن کی کارروائی مکمل کرنے کا موقع دیا گیا اور10لاکھ 25 ہزار 699 کو بے دخل کردیا گیا۔