Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگٹی ایس آر ٹی سی، کے اور ایک ملازم نے کرلی خودکشی

ٹی ایس آر ٹی سی، کے اور ایک ملازم نے کرلی خودکشی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے اور ایک ملازم نے خودکشی کرلی،جبکہ آر ٹی سی ملازمین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال چہارشنبہ کے روز 40ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر افسردہ اور ملازمت سے محروم ہونے کے خوف سے،ٹی ایس آر ٹی سی کے ایک ڈرائیور نے محبوب آباد قصبے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مذ کورہ ڈرائیور جس کی شناخت اے نریش کے طور پر کی گئی ہے۔ اس نے اپنے گھر میں کیڑے مار دوائی کھائی،اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے اسے مردہ قرار دیا گیا۔اور جیسے ہی مذ کورہ ڈرائیور کی خود کشی کی خبر پھیل گئی،ٹی ایس آر ٹی سی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی،اور لاش کو بس ڈپو لے گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔پولیس نے مظاہرین کو ڈپو میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو کشیدگی پھیل گئی۔

اے نریش،ٹی ایس آر تی سی کا پانچواں ملازم ہے جس نے مایوسی کی وجہ سے خود کشی کی ہے۔آر ٹی سی ملازمین یونینوں کے رہنماؤں نے دعوی ٰ کیا ہے کہ پچھلے 40 دنوں کے دوران10 سے زائد دیگر ملازمین کی حر کت قلب بند ہونے سے موت واقع ہو گئی۔

واضح ہو کہ ٹی یس آر ٹی سی کے پچاس ہزار سے زائد ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر ہڑتال کی تھی،جس کے بعد حکومت نے ان کے تمام مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے،کام پر واپس آنے کے لئے دو بار ڈیڈ لائن طئے کرنے کے باوجود ملازمین نے ہڑتال جاری رکھی۔صرف 1300کے قریب ملازمین دوبارہ ڈیوٹی پر لوٹ گئے۔تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے حکومت اور ٹی ایس آر ٹی سی کو مسئلے کی یکسوئی کے لئے اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کے بعد بھی تعطل بر قرار رہا۔حکومت اور ملازمین،دونوں ہی اپنے موقف پر قائم ہیں۔

ہائی کورٹ نے منگل کو سپریم کورٹ کے تین ریٹائیرڈ ججوں کے ساتھ ہڑ تال کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔حکومت نے ابھی تک اس تجویز پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی(جے اے سی) نے جو اس ہڑتال کی قیادت کر رہی ہے نہ اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔