Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگغیر قانونی طور پرٹیکسیاں چلانے پر سات ٹیکسی ڈرائیورس گرفتار

غیر قانونی طور پرٹیکسیاں چلانے پر سات ٹیکسی ڈرائیورس گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: راجیو گاندھی انٹر نیشنل ائیر پورٹ (آر جی آئی اے) پولیس نے منگل کی شب شمس آباد ائیر پورٹ پر گھیراؤ اور سرچ آپریشن کیا اور سات ٹیکسی ڈرائیوروں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔مذ کورہ ٹیکسی ڈرائیورس تجارتی مقصد کے لئے سفید نمبر پلیٹ کاروں کا استعمال کر تے ہوئے پائے گئے۔وہ غیر قانونی طور پریہ ٹیکسیاں چلا رہے تھے۔

آر جی آئی اے کے انسپکٹر وجئے کمار نے کہا کہ ”آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے مجموعی طور پر 6ٹیکسیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق وہ ٹیکسی ڈرائیور غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں،اور مسافروں کو ہراساں کر رہے ہیں اور غیر معمولی کرایہ وصول کرتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ تقریباً 100پولیس اہلکار،رات 9بجے سے 11بجے کے درمیان کئے گئے گھیراؤ اور سرچ آپریشن میں شامل تھے۔