بنگلورو:پولیس نے بنگلورو کے متھے کیری،یشونت پور اور دیگر علاقوں سے رات کے اوقات میں لوگوں کو ڈرانے کے الزام میں سات طلباء کو گرفتار کر لیا۔یہ سبھی طلباء ”کو کی پیڈیا“نامی یو ٹیوب چینل کے تخلیق کار ہیں۔وہ سفید لباس پہن کر اوربھوت بن کر پیدل چلنے والوں اور گاڑی پر سوار لوگوں کو روک رہے تھے،اور ڈرارہے تھے۔یہ نوجوان آر ٹی نگر علاقوں سے تعلق رکھتے تھے،لیکن مختلف کالجوں میں زیر تعلیم تھے۔
پولیس کے مطابق،ان طلباء کی گرفتاری پیر کی صبح 2بجے کے قریب عمل میں آئی۔مقامی لوگوں نے ان کی اس حر کتوں کے بارے میں شکایت درج کرائی تھی کہ ’طلباء لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں اور انہیں بھوت بن کر ڈرا رہے ہیں“۔