Sunday, June 8, 2025
Homeدیگرعجائب و غرائبدلہے کا ناگن ڈانس ، ناراض دلہن نے شادی ختم کردی

دلہے کا ناگن ڈانس ، ناراض دلہن نے شادی ختم کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ شادی نہ صرف دلہا اور دلہن بلکہ دونوں کے افراد خاندان کےلئے بھی ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے اور شادی کے دن ہونے والی چھوٹی بڑی رسمیں کسی کسی کو تو زندگی بھر یاد رہے جاتی ہیں لیکن کبھی کچھ ایسا ناخوشگوار واقعہ بھی ہوجاتا ہے جو ساری زندگی صرف ایک نسل نہیں بلکہ کئی نسلوں کےلئے ایک ناقابل فراموش یاد میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔ ایسے ہی ایک دلچسپ خبر آئی ہے جس میں دلہے کا ڈانس دیکھ کر آخری لمحات میں دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے علاقے بریلی میں شادی کی تقریب میں رسومات جاری تھیں کہ اسی دوران دلہا نے دلہن کو ہار (ورمالا) پہنانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس شروع کیا۔ دلہا نے خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ناگن ڈانس شروع کیا تو دلہن نے نامناسب رویہ قرار دیتے ہوئے عین اسی موقع پر ہی شادی سے انکار کر دیا۔
دلہن کا انکار سننے کے بعد دلہا غصے میں آیا اور اس نے لڑکی کے منہ پر زور دار طمانچہ رسیدکردیا جس کے بعد دونوں فریقین میں ہاتھا پائی ہوئی اور انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلہن کے بھائی نے کہا کہ تقریب میں دلہا کا رویہ نامناسب تھا، رسومات کے دوران جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں، بہن کے انکار کرنے کے بعد رشتے داروں اور برادری کے عمائدین نے دباو¿ ڈالا لیکن ہم نے بہن کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔
مقامی پولیس نے کہا کہ ہمیں شادی میں حالات خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد نفری کو وہاں بھیج کر معاملات طے کیے گئے، دلہا نے تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ وہ جہیز کا سامان واپس کردے گا۔