ٓاگرتلا: گجرات اور ممبئی ہائی کورٹ کے سابق جسٹس اے عبد الحمید قریشی نے ہفتہ کے روز تریپورہ ہائی کورٹ کے پانچویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔انہیں یہاں کے پرانے راج بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں تریپورہ کے گورنر رمیش بیس نے حلف دلایا۔س حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بپلب کمار دیب،نائب وزیر اعلیٰ جیشنو دیو ورما،ان کے کابینی رفقاء و دیگر ججوں،سبھاشش تلپاترا اور اریندم لود ھ نے شرکت کی۔
ممبئی ہائی کورٹ کے سات سیٹنگ ججوں اور گجرات ہائی کورٹ کے دو سٹینگ ججوں کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جمعتوں کے قائدین،سینئیر پولیس افسران،سول افسران اور پیرا ملٹری افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔گجرات ہائی کورٹ کے سینئیر جج جسٹس قریشی تریپورہ منتقلی سے قبل ممبئی ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔