حیدرآباد: گیارہ نومبر کو حیدرآباد میں دو ٹرینوں کے تصادم میں زخمی ہونے والے لوکو پائلٹ کی ہفتہ کی رات یہاں ایک نجی اسپتال میں موت ہو گئی۔ریلوے اور اسپتال کے ذرائع کے مطابق ملٹی مادل ٹرانسپورٹ سسٹم (ایم ایم ٹی ایس) کے لوکو پائلٹ چندر شیکھر،جو حادثہ میں شدیدے زخمی ہو گئے تھے،علاج کے دوران دم توڑ دیا۔دونوں ٹرینوں کے تصادم کے سبب لوکو پائلٹ ٹرین کے کیبن میں پھنس گیا تھا،جسے مختلف ایجنسیوں کے ذریعے چلائے گئے آٹھ گھنٹے کی مہم کے بعد نکال لیا گیاتھا۔
واضح ہو کہ گیارہ نومبر کو پیر کے روز ایم ایم ٹی ایس کی لوکل ٹرین حیدرآباد کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر کر نول۔سکندرآبادہنٹری ایکسپریس سے ٹکرا گئی،جس میں لگ بھگ 16افراد زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ صبح قریب 10.40بجے پیش آیا۔
وزارت ریلوے نے باس واقعے کے دوران معمولی زخمی ہونے والے ہرفرد کے لئے 5000 ہزار روپئے اور شدید زخمی ہونے والے مسافر کو 25000 ہزار روہئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) کے پریس ریلیز کے مطابق،اس تصادم میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین کے چھ کوچ اور ہنٹری ایکس پریس کے تین کو چیز کو نقصان پہنچا ہے۔