Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںیو پی میں ہوم گارڈ آفس میں لگی آگ،تنخواہ کے مسٹر رولس...

یو پی میں ہوم گارڈ آفس میں لگی آگ،تنخواہ کے مسٹر رولس جل گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

گوتم بدھ نگر: اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں واقع ڈسٹرکٹ کمانڈنٹ ہوم گارڈ آفس میں منگل کے روز آگ لگ گئی۔اس واقعہ کی اطلاع صبح سویرے ملی،شاید آدھی رات کے آس پاس یہ آگ لگی ہوگی۔گوتم بدھ نگر فائر آفس کے فائیر آفیسر ارون کمار نے کہا کہ”وہاں موجود تمام کاغذات جل گئے“۔

پولیس کے مطابق،آگ نے محکمہ ہوم گارد کا پے مسٹر رول تباہ کر دیا۔سورج پور پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤزآفیسر نے بتایا کہ جب پولیس کو اطلاع ملی اس وقت تک،مسٹر رول مکمل طور پر جل چکے تھے۔

سینئیر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویبھو کرشنا نے کہا ”اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی جارہی ہے اور تفتیش جاری ہے“۔گذشتہ ہفتے گوتم بدھ میونسپل پولیس نے اتر پر دیش کے ہوم گارڈ ز کو تنخواہوں کی تقسیم میں مبینہ گھوٹالہ پر ایک مقدمہ درج کیا تھا۔