حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کی ہڑ تال 46 ویں دن منگل کو بھی جاری رہی،جب ان کے رہنماؤں نے اس پر فیصلہ موخر کر دیا۔مختلف ملازمین یونینوں نے یہاں کارروائی کے دوران تبادلہ خیال کے لئے الگ الگ اجلاس منعقد کئے،کیونکہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے لیبر کمشنر کو ہڑتال کے بارے میں دو ہفتوں میں فیصلہ لینے کی ہدایت کی۔
یونینوں نے ہڑ تال کے تسلسل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے اپنے اعلیٰ عد لیہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کو اختیار دیا۔جے اے سی کے کنوینر اشواتھاما ریڈی نے کہا کہ ہڑ تال پر فیصلہ5,100ٹی ایس آر ٓٹی سی راستوں کی نجکاری کے لئے حکومت کو چیلنج کرنے والی ایک در خواست پرعدالت کے فیصلے کے بعدکیا جائے گا۔
پیر کو ہڑ تال سے متعلق اہم درخواستوں پر سماعت کے دوران،اے جے اے سی کے وکیل نیکہا کہ ملازمین کامدوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہیں،لیکن حکومت اور ٹی ایس آر ٹی سی سے مطالبہ کیا کہ و ہ تمام ملازمین کو واپس لے اور ان کے خلاف کو ئی کارروائی نہ کرے۔اس پر عدالت نے کوئی ہدایت دینے سے انکار کر دیا،لیکن امید کی کہ ملازمین کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
منگل کو ہائی کورٹ نے ٹی ایس آر ٹی سی روٹس کی نجکاری سے متعلق در خواست کی سماعت کی۔اس نے درخواست گزار کے وکیل سے یہ جاننا چاہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی راستوں کی نجکاری کے ریاستی کابینہ کے فیصلے کو کس طرح غلط ثابت کیا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس آر ایس چوہان کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ نجکاری کے خلاف کوئی قانون موجود نہیں ہے۔