Monday, June 9, 2025
Homeاسپورٹس گلابی گیند سے ایڈن گارڈنز میں ہند ۔ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی...

 گلابی گیند سے ایڈن گارڈنز میں ہند ۔ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی مشق

- Advertisement -
- Advertisement -

 کولکتہ ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 22 نومبر سے ہونے والے تاریخی ڈے نائٹ ٹسٹ سے پہلے چہارشبنہ کے دن ایڈن گارڈنز پر دونوں ٹیموں نے گلابی گیند سے پریکٹس کی۔ دونوں کرکٹ ٹیمیں منگل کوکولکتہ پہنچ گئی تھیں جہاں وہ اپنے کرکٹ تاریخ میں پہلی بار ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلنے اتریں گی۔ اس میچ کویادگار بنانے کیلئے پورے شہر میں ہی زبردست تیاریاں کی گئی ہیں، ساتھ ہی میچ کیلئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مدعو کیا گیا ہے جو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوروگنگولی کی دعوت پر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں موجود رہیں گی۔

 مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو صبح 10 بجے سے1 بجے تک ایڈن گارڈنز میں گلابی گیند سے مشق کرنے کا وقت دیا گیا اورمیزبان ہندوستانی ٹیم اس کے بعد یہاں پریکٹس کے لیے اتری۔سال 2016 میں ایڈن گارڈن میدان پر موہن بگان اور بھوان ¸ پور کے درمیان چار روزہ گھریلو میچ کا انعقاد کیا گیا تھا جو اس میدان پر گلابی گیند سے کھیلا گیا پہلا میچ تھا۔ بنگال کرکٹ اسوسی ایشن (کیب) کی طرف سے منعقد اس میچ میں محمد سمیع نے بگان کے لئے کھیلتے ہوئے سات وکٹ لئے تھے ۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق ایڈن گارڈن گلابی گیند سے میچ منعقد کرنے کے لیے پوری طرح سے مناسب میدان ہے جہاں دونوں ہی ٹیمیں پہلی مرتبہ اس فارمیٹ میں کھیلنے اترے گی۔کیوریٹر سوزین مکھرجی نے کہا کہ وہ گلابی گیند سے اس پچ پر کھیلنے کے سلسلے میں پرجوش ہیں اور ان کا خیال ہے کہ دونوں ہی ٹیموں کو پچ پر فائدہ پہنچے گا۔مکھرجی نے کہا کہ عام طور پر یہاں کرکٹ لال گیند سے اور محدود اوور میں سفید گیند سے کھیلا جاتا ہے لیکن گلابی گیند کے لئے بھی ایڈن گارڈن کی پچ تیار ہے ۔ بی سی سی آئی کے چیف کیوریٹر آشیش بھومک بھی پہلے گلابی گیند کے مقابلے کے لیے شہر میں موجود ہیں اور انہوں نے تیاریوں اور پچ کا بھی جائزہ لیا۔

گلابی گیند پر زیادہ روغن کی وجہ اس کے سوئنگ زیادہ کرنے کی امید ہے اور فاسٹ بولروں کو اس سے فائدہ مل سکتاہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں محمد سمیع، امیش یادو اور ایشانت شرما کافی کامیاب رہے ۔ہندوستان نے ہولکر اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو تین دن کے اندر اننگز اور130 رنز سے شکست دے دی تھی۔ کوہلی کی قیادت میں میزبان ٹیم 1-0 کی برتری کے ساتھ اترے گی اور کلین سویپ کرنا چاہے گی۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کو ڈے نائٹ فارمیٹ میں کروانے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی¸ سی¸ بی) کی منظوری کے بعد پہلی بار کھیلا جائے گا۔ منتظمین کو بھروسہ ہے کہ میچ کے پہلے دن اسٹیڈیم مکمل طور پر ناظرین سے بھرا رہے گا اور تقریبا 68 ہزار شائقین کے موجود رہنے کی امید ہے ۔