Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگآعظم خان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ...

آعظم خان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

رام پور: رام پو رکی ضلعی عدالت نے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد آعظم خان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف نا قابل ضمانت  گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔معاملہ آعظم خان کے فرزند عبد اللہ آعظم،جو سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں،ان کے پیدائشی دستاویزات میں ہونے والے تنازعہ سے متعلق ہے۔

آعظم خان،ان کی اہلیہ،اور فرزند عبد اللہ آعظم منگل کو عدالت میں پیش ہونے تھے،لیکن ان میں سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا،جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف نا قابل جمانت وارنٹ جاری کر دیا۔اس معاملہ کی سماعت کی اگلی تاریخ 2دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ نے آعظم خان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ420, 467, 468, 471کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

عبد اللہ آعظم نے مبینہ طور پر اپنے پاسپورٹ میں مختلف پیدائشی سرٹیفکیٹ دئیے تھے اور پھر انتخابی حلف نامہ اور اس معاملے پر اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

رام پور میں آعظم خان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف 84سے زائد فوجداری مقدمات زیر التواء ہیں۔یہ مقدمات،تجاوزات،قبضہ،کتاب چوری،مجسمے کی چوری،بجلی کی چوری،بھینسوں کی چوری،بکری کی چوری،اور جعلسازی سے متعلق ہیں۔

آعظم خان مقدمات میں پیشگی ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ،جو راجیہ سبھا کی سابقہ رکن پارلیمنٹ ہیں،حال ہی میں گذشتہ ماہ ہونے والے ایک ضمنی انتخاب میں رام پور سے اسمبلی کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔