Monday, June 9, 2025
Homeتلنگانہڈی آر آئی نے چار کلو سونا اور 1.94 کروڑ روپئے لے...

ڈی آر آئی نے چار کلو سونا اور 1.94 کروڑ روپئے لے جانے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ڈائریکٹوریٹ آف ریو نیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) کی سٹی یونٹ نے جمعہ کے روز تین افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ایک کلو سونا،مالیت1.94 کروڑ روپئے اور 1.99 کروڑ روپئے نقد بر آمد کئے۔مخصوص انٹلی جینس کی بنیاد پر،ڈی آرآئی کے عہدیداروں نے سکندرآباد میں ایسٹ ماریڈ پلی کے رہائشی احاطے کی تلاشی لی تو عمارت کے اندر کھڑی گاڑی میں رکھے ہوئے سبز رنگ کے تھیلے میں اسمگل شدہ سونے کی سلاخوں کے ٹکڑے ملے۔مبینہ طور پر سونے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 1.99کروڑ روپئے اسی احاطہ میں کھڑی ایک اور کار سے ملی ہے۔

تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ دو افراد کلیکاٹ سے میسورو کے راستے حیدرآباد جا رہی ایک کار میں سفر کر رہے تھے اور ہینڈ بریک کے نیچے ایک خفیہ ٹوکری میں چھپا ہوا اسمگل زدہ سونا لے جا رہے تھے۔یہ ٹوکری سونے اور پیسے لے جانے کے لئے خصوصی طور پر تیقار کیا گیا تھا۔گرفتار شدہ افراد نے اعتراف کیا کہ سونا،ملک میں اسمگل کیا گیا تھا اور سونے کی قانونی خریداری کو چابت کرنے کے لئتے ان کے پاس صحیح دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ڈی آر آئی اہلکاروں نے 1962 کے کسٹم ایکٹ کی دفعات کے تحت تینوں سے سونا ضبط کر لیا اور تحقیقات شروع کیں۔