Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگآگ سے خاکستر کار نے مالک کو 30 لاکھ ریال کی قیمت...

آگ سے خاکستر کار نے مالک کو 30 لاکھ ریال کی قیمت دلادی

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ اکثر دیکھاجاتاہے کہ جب کوئی چیز یاقیمی اشیا جل کر خاکستر ہوجاتی ہے تو وہ کوڑیوں کے دام فروخت ہوتی ہے یا پھر اسکراپ میں چلی جاتی ہیں لیکن سعودی شہری کو دیکھتے ہی دیکھتے لاٹری نکل گئی کیونکہ  آگ سے تباہ ہونے والی پرانی گاڑی 30 لاکھ ریال میں نیلام ہوگئی۔

تفصیلات  کے مطابق آگ لگنے سے گاڑی کے برباد ہونے پر سعودی شہری نے طے کرلیا تھا کہ اسے پرانی گاڑیوں کے مرکز (التشلیح ) کے حوالے کر کے اس سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔واضح رہے کہ التشلیح سعودی عرب میں ایسے مقام کو کہتے ہیں جہاں ناکارہ گاڑیاں تول کر فروخت کی جاتی ہیں۔ خریدار قابل استعمال کے قابل پرزے اور دیگر سامان نکال کر فروخت کرتے ہیں۔ بعد ازاں سعودی شہری نے گاڑی کو تشلیح کے حوالے کرنے کے کا ارادہ ترک کر کے اسے امریکہ کے بین الاقوامی نیلام گھر میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیلامی کے دوران اسے احساس ہوا کہ آگ سے برباد ہونے والی گاڑی کتنی قیمتی اور نایاب ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں اس ماڈل کی صرف 34 گاڑیاں موجود ہیں۔

امریکی کارساز کمپنی نے 1961 میں یہ گاڑی بنیادی طور پر کمپنی کے ایک بڑے کلائنٹ کے لیے تیار کی تھی۔ اس میں ریسنگ کار کا انجن لگا ہوا ہے۔ یہ گاڑی اب ایک دوسرے سعودی شہری کی ملکیت ہے اور اسے ان دنوں دارالحکومت میں ریاض سیزن کے موٹر شو میں ر کھا گیا ہے۔ نایاب گاڑیوں کے شائقین اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔گاڑی کے موجودہ سعودی مالک نے اسے امریکی نیلام گھر سے 30 لاکھ ر یال میں خریدا ہے۔آگ سے گاڑی کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔ موٹر کا بکس جلا ہوا ہے اور رنگ بھی جگہ جگہ سے اڑ گیا ہے۔تباہ شدہ کار کو اب کمپنی کی فیکٹری میں واپس لے جا کر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔دلچسپ  بات یہ ہے کہ اس گاڑی کے ایک حصے میں تالفہ درج ہے، جس کے معنی ہیں کہ یہ گاڑی ناکارہ ہوچکی ہے۔