حیدرآباد: منگل کی سہ پہر بنجارہ ہلز میں آر ٹی سی بس سے ٹکرا جانے سے ٹی سی ایس میں کام کرنے والی ایک خاتون کی موت ہو گئی۔اس خاتون کی شناخت سوہنی سکسینہ کے طور پر ہوئی ہے،جو ٹاٹا کنسلٹینسی سروسز لمیٹیڈ میں کام کرتی تھی اور ہوندا ایکٹیواپر جا رہی تھی کہ برکت پورہ ڈپو کی بس کی زد میں آکر اس سے ٹکرا گئی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔اس واقعے کی وجہ سے مشتعل عوام نے ٹی ایس آر ٹی سی کی بس کی کھڑکیوں کونقصان پہنچایا۔
عارضی طور پر کام کر رہے آر ٹی سی بس ڈرائیور نے کہا کہ ”بس کا بریک فیل ہوگیا ہے۔بعد میں لوگوں نے اسے مارا پیٹا۔ہلاک ہونے والی خاتون مانصاحب ٹینک سے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12کی طرف جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ میڈیکل کالج بھیج دیا۔