Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیایس آئی اے این کے رہنما کا کہنا ہے کہ وہ پھر...

ایس آئی اے این کے رہنما کا کہنا ہے کہ وہ پھر ایک بار قر آن کو جلائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

 ناروے: ایک ہفتہ قبل ہفتہ کے روز ایس آئی اے این (اسٹاپ اسلامیزیشن ان ناروے)تنظیم کی جانب سے مسلمان آبادی والے شہرکرسٹینسینڈ میں ایک مظاہرے کے دوران قر آن کو نذر آتش کرنے والے سابق صحافی اورایس آئی اے این کے رہنما85سالہ شخص ’آرنے تمیرنے مقامی اخبار اگڈر پوسٹن سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک بار پھر قر آن کو جلائے گا۔

اس نے کہا کہ ”یہ صرف شروعات ہے“۔یہ مذ ہب پر تنقید کرنے کے حق کے بارے میں ہے۔تمیر نے کہا کہ”میں جو ترجیح دیتا ہوں،وہ ہے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر دلائل اور حقائق پر تبادلہ خیال کرنا۔اور کہاکہ ”انہوں نے لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے قرآن جلادی“۔

16نومبر کو  ایس آئی اے این تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ وہ قرآن جلانے جا رہے ہیں۔پولیس نے انہیں پیشگی حکم جاری کیا تھا کہ اس کی اجازت نہیں ہے۔لہذاتمیر اگڈر پوسٹن نے قر آن کا ایک نسخہ کوڑے دان میں ڈال کر اس کی توہین کی۔اس کے بعد ایس آئی اے این رہنما لارس تھورسن نے قر آن کی ایک اور کاپی کو آگ لگا دی۔جس سے مسلم دنیا کی طرف سے شدیدیرد عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایس آئی اے این ناروے کی ایک اسلام مخالف تنظیم ہے،جو 2000 کے اوائل میں اسلام کے پھیلاؤ کے خلاف کام کرنے کے مقصد سے قائم کی گئی تھی۔فی الحال،اسلامی برادری ناروے کی آبادی کا دوسرا سب سے برا ملک ہے