Monday, April 21, 2025
Homeتلنگانہمانو میں یوم دستور کا انعقاد

مانو میں یوم دستور کا انعقاد

حیدرآباد: 26 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج یوم دستور کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر نے آئین کا دیباچہ پڑھا اور اس میں موجود اصطلاحوں پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ آئین کے مشمولات اور ترمیمات سے باخبر رہیں اور روزانہ زندگی میں اس کے مطابق عمل کریں۔ 11 بجے دن یوم آئین کے سلسلے میں صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کے خطابات کا شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے سمینار ہال میں لائیو ٹیلی کاسٹ دکھایا گیا۔ اس کے بعد طلبہ نے اساتذہ سے دستور سے مربوط مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر محمد فریاد، این ایس ایس کوآرڈینیٹر اور پروگرام کے منتظم نے طلبہ کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپس میں بینرس، پوسٹرس اور دیگر تشہیری اشیاءکے ذریعہ یوم آئین منایا گیا۔
شعبہ ¿ تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام آج یوم دستور کے موقع پر پروفیسر افروز عالم، صدر شعبہ ¿ سیاسیات کا لکچر کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے ”حق تعلیم اور دستورِ ہند“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے دستور میں تعلیم سے متعلق دفعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دستور کے تئیں شعور بیداری کے لیے چند اہم دفعات کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کے لیے لازمی ہے کہ وہ دستور میں شامل بنیادی فرائض کو جانے ۔ پروفیسر نوشاد حسین، ڈین اسکول برائے تعلیم و تربیت نے صدارت کی۔ ڈاکٹر اشونی، اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ پروگرام کے کوآرڈینیٹر تھے۔ صدام، طالب علم بی ایڈ نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔