Thursday, April 24, 2025
Homeبین الاقوامیامریکہ میں امیگریشن حکام نے 250 ہندوستانی طلباء کو گرفتار کر لیا

امریکہ میں امیگریشن حکام نے 250 ہندوستانی طلباء کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نیو یارک: میڈیا رپورٹس کے مطابق،امریکی امیگریشن حکام نے اسٹنگ آپریشن میں تقریباً 250 طلباء کو گرفتار کیا ہے،جنہوں نے اسٹنگ آپریشن میں جعلی یونیورسٹی قائم کی تھی۔ڈیٹرائیٹ فری پریس نے چہارشنبہ کوبتایاہے کہ عہدیداروں نے حال ہی میں کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں تقریبا ً90 طلباء کو گرفتار کیا گیا تھا،اس کے علاوہ 161 دیگر افرد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔انہیں مارچ میں فارمنگٹن یونیورسٹی کے نام سے ایک جعلے ادارے میں داخلہ لینے والوں پر کارروائی کرنے کے بعد گرفتار کیاگیا تھا۔

اس ادارے کی ابتدا،ہوم لینڈ سیکیوریٹی ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایچ ایس) کے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) سیکشن نے کہ تھی، جس نے طلباء کو جھوٹے طور پر کیمپس میں داخل کرایا تھا اور طلباء اور طلباء کو آپریشن میں گرفتار کیاتھا۔

فارمنگٹن یونیورسٹی میں کوئی حقیقی فیکلٹی یا سہولت نہیں تھیں اور وہاں داخلہ ھاصل کرنے کے بعد،طلباء اپنے عملی تربیتی پروگرام کا استعمال کرکے کہیں اور کام کرنے کے قابل ہو گئے تھے۔ امریکی تلگو ایسوسی ایشن نے اس وقت اطلاع دی تھی کہ جنوری کے شروع میں تقریباً100  طلباء کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 600 بلباء کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔اسی دوران ڈی ایچ ایس نے ان ؤٹھ افراد کے خلاف ڈیٹرائیٹ کی ایک وفاقی عدالت میں الزامات دائر کر دئے،جو مبینہ طور پر اس گھوٹالے میں داخلہ دلانے والوں کی حیثیت سے خدمات انجام دیا تھا۔

عدالتی دستاویزات میں،ڈی ایچ ایس نے اعتراف کیا کہ اس نے فارمنگٹن یونیورسٹی کو مشی گن ہلز میں عملے کی حیثیت سے قائم کیاہے،خفیہ ایجنٹوں کے ساتھ غیر ملکی طلبا کو نشانہ بنانے کے لئے جو مناسب اجازت کے بغیر امریکہ میں مقیم تھے۔

روزیکٹرز نے اس کو ”پے ٹو اسٹے“گھوٹالہ قرار دیا،کیونکہ طلباء نے کسی جعلی یونیورسٹی سے دستاویزات لینے کے لئے بھرتی کرنے والوں کو ادائیگی کی تاکہ وہ کلاس میں شرکت کے بغیر طلباء کے ویزوں پر بر قرار رہیں۔فارمنگٹن،دوسری جعلی یونیورسٹی تھی،جو طلباء ویزا گھوٹالوں کے خلاف اسٹنگ آپریشن کے لئے آئی اسی ای نے تشکیل دی تھی۔

اس سے قبل 2013 میں،آئی سی ای نے ناردرن نیو جرسی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا تھا اور 2016 میں 21 افراد کو گرفتار کیا تھا اور یونیورسٹی سے منسلک ہندوستان اور چین کے 1,076 بطلباء کو منسوخ کر دیا تھا۔

فری پریس نے بتایا کہ،آٹھ بھرتی کرانے والے افراد کو عدالت میں جرم تسلیم کرنے کے بعد فارمنگٹن یونیورسٹی کیس میں سزا سنائی گئی تھی اور ان میں سے سات کو ایک سال سے لیکر دو سال تک کی سزا سنائی گئی ہے۔اور ایک شخص کو جنوری میں سزا سنائی گئی ہے۔

عدالتی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ طلباء کی بھرتی کے لئے یو نیورسٹی میں شامل ہوم لینڈ سیکیوریٹی انویسٹی گیشن ایجنٹوں کے ساتھ میٹنگ میں بھرتی کنندگان کو 5000 ڈالر سے20,000 ڈالرس تک کی ادائیگی کی گئی تھی۔