Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگسعودی عرب نے 3 صحافیوں کو رہا کردیا

سعودی عرب نے 3 صحافیوں کو رہا کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

دوحہ۔ سعودی عرب نے بین الاقوامی دباؤ اور میڈیا کوریج کے پیش نظر تین زیر حراست صحافیوں کو رہا کردیا ہے ۔ انسانی حقوق کی مقامی تنظیم اے ایل کیو ایس ٹی نے یہ اطلاع دی۔ اے ایل کیو ایس ٹی نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب میں حال میں ہوئی گرفتاریوں کی میڈیا کوریج اور بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر، انتظامیہ نے مصنف بدر الرشید اور سلیمان السائخان النصیر اور بلاگر فواد الفرحان کورہا کر دیا ہے۔ انہیں اظہار رائے کی آزادی کے لئے کام کرنے والے تمام قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔

اے ایل کیو ایس ٹی نے کہا کہ سعودی انتظامیہ نے 16 نومبر سے متعدد صحافیوں کو حراست میں لیا ہوا ہے۔ حراست میں لئے گئے مصنفین بدر الرشید اور سلیمان السائخان النصیر اور بلاگر فواد الفرحان شامل ہیں۔ اے ایل کیو ایس ٹی کے مطابق حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں حالیہ دنوں میں اظہار رائے کی آزادی کے لئے کام کرنے والے کارکنوں پر لگام لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں کمیٹی برائے پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اطلاع دی کہ ، 32 سالہ بلوگر اور آئی ٹی پروفیشنل فواد احمد الفرحان کوبھی  تحویل میں لیا گیا تھا۔ اس کی عربی زبان کی سائٹ پر اب انگریزی میں فری فواد بینر موجود ہے۔اپنی گرفتاری سے جلد ہی دوستوں کو بھیجے گئے خط میں ، فرحان نے لکھا ہے کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے اور دو ہفتوں میں اس کو اٹھا لے گی۔ فرحان کا بلاگ سیاسی اصلاحات کو فروغ دیتا ہے اور آزادی ، وقار ، انصاف ، مساوات ، شوریٰ اور باقی تمام اسلامی اقدار جو کھوئے ہوئے ہے اس  کی تلاش میں ٹیگ لائن رکھتا ہے ۔