Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگدہلی آگ سانحہ: وزیر آعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو...

دہلی آگ سانحہ: وزیر آعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو دو لاکھ روپئے دینے کاکیا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: وزیر آعظم نریندر مودی نے دہلی کی ایک بیگ فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 2 لاکھ روپئے اور اس حادثہ میں زخمی ہو نے والوں کے لئے 50,000 روپئے دینے کا اعلان کیا۔وزیر آعظم نریندرمودی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل میں کہا گیا ہے کہ ”وزیر آعظم نریندر مود ی نے دہلی میں المناک آگ کی وجہ سے اپنی جانیں گنوانے والوں کے لواحقین کے لئے پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔اور آگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو 50,000روہئے کی منظوری دی ہے۔

اس سے قبل،دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی اتوار کی صبح مغربی دہلی کے علاقے رانی جھانسی روڈ میں پیش آئے بیگ فیکٹری میں آگ لگنے کے مذ کورہ واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10لاکھ روپئے،اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپئے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔مذ کورہ واقعہ میں 43 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسی کے ساتھ۔بی جے پی نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5لاکھ اور زخمیوں کو 25ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔اس حادثہ میں ہلاک ہونے افراد مزدور تھے جو فیکٹری میں سو رہے تھے،اتوار کی صبح 4.30 سے 5بجے کے درمیان آگ لگی،جس میں وہ ہلاک ہو گئے اور کئی زخمی ہو گئے۔اسی بیچ،پولیس نے بتاے کہ فیکٹری کے مالک کے خلاف رہائشی علاقے میں بیگ سازی یونٹ چلانے اور حفاظتی قوانین کی خلف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔