Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگتریپورہ میں ایک لڑ کی کو،کئی مہینوں تک زیادتی کرنے کے بعدزندہ...

تریپورہ میں ایک لڑ کی کو،کئی مہینوں تک زیادتی کرنے کے بعدزندہ جلا دیاگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

اگر تلا: انناؤ عصمت دری وہ قتل معاملہ اور حیدرآباد کے مضافات میں پیش آئے خاتون ویٹر نری ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد قتل کے معاملے سے جہاں ملک کی عوام میں غم و غصہ دیکھا گیا اور وسیع پیمانے پر ان واقعات کی پر زور مذ مت کی گئی،اور ان واقعات نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا،وہیں عصمت دری کا ایک تازہ واقعہ پیش آیا ہے۔

 تریپورہ میں ڈیڑھ ماہ تک ایک 17سالہ لڑ کی کے ساتھ زیادتی کی گئی اور اس کے بعد ایک نو جوان اور اس کی ماں نے جہیز کی رقم لینے کے بعد بھی اسے زندہ جلا دیا۔ہفتہ کے روز یہاں گورنمنٹ کے زیر انتظام چلائے جانے والے گو وند بلبھ پنت میڈیکل کالج اور اسپتال میں متاثرہ لڑ کی کی موت کے بعد پولیس نے ملزم 25سالہ اجوئے ردرپال اور اس کی ماں 59سالہ انیما رودر پال کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کے حوالے سے بتایا کہ اجوئے نے ان کی بیٹی کو 28اکٹوبر کو ضلع خوائی کے کالے پور (مغربی تریپورہ) میں اس کے گھر سے اغوا کیا تھا اور اسے جنوبی تریپورہ کے سنتیر بازار میں واقع اپنے گھر لے گیا۔پولیس نے کہا کہ ”اجئے جو اکثر لڑ کی سے زیادتی کر تا تھا اور اس سے شادی کے لئے 5لاکھ روپئے جہیز کے طور پر مانگ رہا تھا۔

متاثرہ کے والدین کے دباؤ کے بعد،اورجمعہ کو جہیز کی پہلی قسط وصول کر لینے کے بعداجئے نے 11 دسمبر کو اس لڑ کی سے شادی کرنے کے لئے راضی ہو گیا۔ لیکن جہیزکی رقم کو لیکر اجوئے کا اپنی ماں سے جھگڑا ہو گیا،اور اجئے کی ماں نے متاثرہ لڑ کی پر مٹی کا تیل ڈال کر اسے آگ لگادی“۔متاثرہ لڑ کی کے خاندان کے مشتعل افراد اور پڑوسیوں نے اس کی موت کے فوری بعد ہی اسپتال میں ملزم اجو ئے اور اس کی ماں انیما پر حملہ کر دیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہین،اور متاثرہ لڑ کی بیان اس کی موت سے قبل ہی درج کیا گیا تھا۔متاثرہ لڑ کی کے پڑوسیوں کے مطابق، اجوئے کے ایک رشتہ دار نے متاثرہ خاندان میں شادی کی تھی اور متاثرہ لڑ کی سوشیل میڈیا اور فون پر گفتگو کے ذریعہ قریب آئے تھے۔