Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگشہریت تر میمی بل کا مقصد شمال۔مشرق میں نسلی صفایا کرنا ہے:راہل...

شہریت تر میمی بل کا مقصد شمال۔مشرق میں نسلی صفایا کرنا ہے:راہل گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے شہریت ترمیمی بل پر نریندر مودی حکومت کو ایک بار پھر نشانہ بنایا،انہوں نے چہارشنبہ کے روز،شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) 2019کو،نریندر مودی۔امیت شاہ حکومت کی طرف سے ”شمال مشرق میں نسلی صفایا کرنے کی کو شش“قرار دیا اور اسے لوگوں پر مجرمانہ حملہ قرار دیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ”سی اے بی،مودی۔شاہ حکومت کی طرف سے شمال مشرق کو نسلی طور پر صفایا کرنے کی ایک کو شش ہے اور یہ شمال مشرق،ان کی طرز زندگی اور ہندوستان کے خیال پر ایک مجرمانہ حملہ ہے۔

منگل کے روز راہل گاندھی نے اس بل کی وضاحت کی،جس میں سرکاری طور پر ہمدوؤں،عیسائیوں،اور سکھوں،بودھوں،پارسیوں اور جینوں کو اسلامی ملک پاکستان،افغانستان اور مسلم اکثریتی بنگلہ دیش سے مذہبی ظلم و ستم سے بھاگ کر سیاسی پناہ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اور جو اس بل کی حمایت کرتا ہے،وہ ہندوستان کی بنیاد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسی طرح،کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی منظور کے ساتھ ہی،ملک میں بنیاد پرستی اور تنگ نظری سے الگ الگ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ”ہمارے آبا و اجداد نے ہماری آزادی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔اس آزادی میں مساوات کا حق اورمذہبی آزادی کا حق ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا ”ہم حکومت کے ایجنڈے کے خلاف لڑیں گے،جو منسوبہ بند طریقے سے ہمارے آئین کو ختم کر رہی ہے اور اس کی بنیاد کو کھوکھلاکر رہی ہے،جس پر ہمارے ملک کی بنیاد رکھی گئی تھی“۔

پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا ”شہریت ترمیمی بل ہندوستان کی روح پر حملہ ہے۔72سال پہلے،ہندوستان،انگریزوں،ساورکر اور جناح کی سوچ اور طرز عمل کی وجہ سے تقسیم ہوا تھا۔اسی خیال سے وابستہ لوگ ایک بار پھر ہمارے بنیادی اقدار کو بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح ہو کہ،مذکورہ بل کو پیر کے روز وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں بحث کے لئے پیش کیا تھا اور پیر کو دیر رات اسے منظور کیا گیا تھا۔اپوزیشن جماعتوں نے اس کی نوعیت پر اعتراض کیا تھا اور اسے ’مسلم برادری کے خلاف“قرار دیا تھا،جسے حکومت نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا ملک میں بسنے والی برادری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔مذ کورہ بل چہارشنبہ کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جارہا ہے۔