Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگراجیہ سبھا میں بھی منظور ہوا شہریت ترمیمی بل

راجیہ سبھا میں بھی منظور ہوا شہریت ترمیمی بل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: شہریت ترمیمی بل لوک سبھا میں منظوری کے بعد چہار شنبہ کو راجیہ سبھا میں بھی یہ بل منظور ہو گیا۔راجیہ سبھا میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے بل پیش کئے جانے کے بعد اس پر گرما گرم ببحث ہوئی،جس کے بعد ووٹنگ کی گئی۔حکومت کے حق میں 125ووٹ پرے،جبکہ بل کی مخالفت میں 105ووٹ پڑے۔اور مذ کورہ متنازعہ بل منظور ہو گیا۔اس طرح اب اس شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ کو دونوں ایوانوں سے منظور ر مل چکی ہے۔

اس سے قبل سلیکٹ کمیٹی کے پاس بل کو بھیجنے سے متعلق ووٹنگ ہوئی تھی،لیکن ووٹنگ میں تجویز مسترد ہو گئی تھی۔اور ووٹنگ کے لحاظ سے یہ بل سلیکٹ کمیٹی کو نہیں بھیجا جائے گا۔شہریت ترمیمی بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے اور آئیندہ سیشن میں لانے کے اپوزیشن کے مطالبہ کی تجویز مسترد ہوگئی ہے۔اس پورے معاملے پر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بیان دیتے ہوئے ”آج کے دن کو ”کالا دن“ قرار دیا ہے۔