نئی دہلی: انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے،جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چہار شنبہ کے روز پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ شہریت ترمیمی بل 2019 آئین کے آر ٹیکل 14,15اور 21کی خلاف ورزی کرتا ہے۔در خواست میں کہا گیا ہے کہ اس بل میں لوگوں کو مذ ہب کی بنیاد پر غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔در خواست گزار کی طرف سے سینئیر ایڈوکیٹ کپل سبل پیش ہوں گے۔
؎راجیہ سبھا نے چہار شنبہ کی شام کو پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی کوشش کے مذ کورہ بل کو منظوری دے دی۔اپوزیشن نے اس بل کو امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔
مذ کورہ شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے لئے راجیہ سبھا میں ووٹنگ کرائی گئی،اس بل کے حق میں 125ووٹ پڑے اور اس کی مخالفت میں 105 ووٹ پڑے۔