Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگملزم نے عصمت دری کی متاثرہ کو دی دھمکی،انناؤ سے بھیانک ہو...

ملزم نے عصمت دری کی متاثرہ کو دی دھمکی،انناؤ سے بھیانک ہو سکتا ہے انجام

- Advertisement -
- Advertisement -

باغپت: اتر پردیش کے باغپت کی ایک لڑ کی،مکھرجی نگر،دہلی میں رہتی تھی۔پچھلے سال اس کی عصمت دری کی گئی تھی۔ملزم اس کے گاؤں کاہی ر ہنے والا تھا۔واقعہ کی ویڈیو بنائی گئی اور ملزم نے اس ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بار بار اسکی عزت لوٹ لی۔تنگ آکر اس لڑ کی نے ہمت کر کے پولیس میں شکایت درج کر وائی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔گذشتہ چہار شنبہ کو ملزم کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اوراس نے متاثرہ کے گھر کے باہر ایک پر چہ چسپاں کر دیا،جسے دیکھ کر پورا خاندان حیران رہ گیا ۔

متاثرہ لڑ کی کے والد دہلی میں آٹو ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔چہار شنبہ کے روز جب وہ اپنے گھر (باغپت) واپس آئے تو مکان کی دیوار پر ایک پرچہ چسپاں کیا ہوا دیکھا،اس پر لکھا تھا ”اگر آپ عدالت میں گواہی دیں گے تو نتیجہ بہت برا ہوگا۔اس کے نتائج انناؤ سے بھی زیادہ خراب ہو سکتے ہین۔اس دھمکی آمیز پرچے کو پڑھتے ہی ان کے ہوش اڑ گئے۔متاثرہ کے اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے ملزم کو پھر ایک بار گرفتار کر لیا ہے۔

باغپت کے سینئیر پولیس افسر،پر تاپ گو پیندر یادو نے بتایا کہ ملزم تاثرہ کے گاؤں کا ہے۔اسے بڈون سے گرفتار کیا گیا ہے۔متاثرہ لڑ کی اور اس کے اہل خانہ کو سیکیوریٹی فراہم کردی گئی ہے۔دوسری طرف ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ پر چہ چسپاں نہیں کیا ہے۔گاؤں میں اس کے دشمنوں نے اسے پھناسانے کے لئے یہ سب کیا ہے۔اس معاملے میں متاثرہ کو جمعہ کو دہلی کی عدالت میں گواہی دینی ہے۔

پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں متاثرہ نے کہا ہے کہ‘ واقعہ گذشتہ سال،دہلی کے مکھرجی علاقے کا ہے۔وہ سہارن سنگھ کے ساتھ اپنے دوست کے گھر گئی،وہاں،کولڈ ڈرنکس میں منشیات شامل کرنے کے بعد اسے پلایا گیا اور اسکے ساتھ زیادتی کی گئی۔ملزم نے اس کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ جاری رکھا۔فی الھال پرچہ چسپاں کرنے کے معاملے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے۔