Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںحیوانیت کا ایک اور واقعہ،فتح پو رمیں لڑ کی کوعصمت دری کے...

حیوانیت کا ایک اور واقعہ،فتح پو رمیں لڑ کی کوعصمت دری کے بعدجلا دیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

فتح پور: عصمت دری کے ایک اور گھناؤنے واقعے میں،فتح پور ضلع میں ہفتہ کے روز ایک 18سالہ لڑ کی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی اور اسے نذر آتش کر دیا گیا۔پولیس نے ابتدائی طبی مدد کے بعد اسے کانپور کے لالاہ لاجپت رائے اسپتال کو بھیج دیا گیا۔

متاثرہ لڑ کی کے والد کا الزام ہے کہ،جب ان کی 18سالہ بیٹی ہفتے کے روز گھر میں اکیلی تھی،اس کے 22سالہ ماموں نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔اس واقعے کے بارے میں لڑ کی کو گھر والوں کو نہ بتانے کی دھمکی دینے کے بعد ماموں نے اس پر مٹی کا تیل ڈال کر اسے آگ لگادی۔

سی او سٹی فتح پور کپل دیو مشرا نے بتایا ”متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فتح پور کے ضلعی مجسٹریٹ سنجو سنگھ اور ایس پی پرشانت سنگھ نے متاثرہ لڑ کی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔فتح پور ضلع اسپتا ل کے ایمر جنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر نریش وشال نے بتایا ”لڑ کی 90فیصد جھلس گئی تھی۔انہیں لالاہ لاجپت رائے اسپتال کو بھیج دیا گیا ہے۔

ؒٓؒٓلالہ لاجپت رائے اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انوراگ راجوریہ نے کہا،متاثرہ آکسیجن سپورٹ پر ہے،اسے منی آپریشن تھیٹر لیجایا گیا جب اس کی حالت مستحکم ہوجائے گی،تو ہم اسے برن وارڈ میں منتقل کر دیں گے۔