Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگمذ ہبی شخص تین نابالغ لڑ کیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام...

مذ ہبی شخص تین نابالغ لڑ کیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال: بھوپال کے ستنا میں ایک مذ ہبی شخصیت کو ”سرکالا سوروپ دوش“کے ناپاک اثرات سے نجات دلانے کے بہانے تین نا بالغ دلت لر کیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔55سالہ نارائن سواروپ تر پاٹھی کو تین بہنوں کے جنسی استحصال کے الزام میں میہر دیہات (نادان) سے گرفتار کیا گیا۔

ترپاٹھی کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے،بچوں کے تحفظ برائے جنسی جرائم (پوکسو ایکٹ) اور ایس سی ایس ٹی(پروٹیکشن آف ایٹرو سٹی ایکٹ) کی دفعات کے تحت آئی پی سی سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مذکورہ چانکا دینے والا واقعہ پیر کے روز پیش آیا،جب متاثرہ لڑ کیوں کے والدین نے مذ ہبی شخصیت سے در خواست کی کہ وہ ان کی لڑ کیوں کی کنڈلی سے سر کالا سوروپ دوش سے نجات دلائے۔جس کے بعد اس نے یہ رسم ادا کرنے کے نام پر ان تینوں بہنوں کو ایک کمرے میں بلایا اور پھر مبینہ طور پر ان کی عصمت دری کردی۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا،جب متاثرہ لڑ کیوں کے والد پیر کی رات گھر واپس آئے تھے۔منگل کی سہ پہر تینوں بہنیں اپنے والدین کے ہمراہ میہر رورل پولیس اسٹیشن گئے اور اس معاملے کی اطلاع دی۔تھانہ انچارج بھوپیندر منی پانڈے نے کہا ”ترپاٹھی کو پوچھ تاچھ کے لئے ستنا لایا گیا،جس کے بعد انہیں باظابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔