Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگحیدرآباد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج

حیدرآباد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری
ہے۔حیدرآباد میں بھی مذ کورہ قانون کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔اتوار کے روز جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام لو ور ٹینک
بنڈ،اندرا پارک کے دھرنا چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس احتجاجی مظاہرے میں سماجی کارکنان،مذ ہبی اسکالرز اور
قائدین،طلباء اورمختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین شامل ہوئے۔

اس موقع پر مقررین نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ایکٹ کو واپس لیا جائے اور این آر سی کو پورے ملک میں نافذ
کرنے کے خیال چھوڑ دیا جائے۔دریں اثناء۔اتوار کے روز سینکڑوں مسلمانوں نے صبح سویرے اولڈ سٹی کی جامع مسجد
دارالشفاء میں خصوصی نماز”قنوط نازلہ“ ادا کی۔مولانا حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے امامت کی،اور دعا فرمائی۔