Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگآئی آئی ٹی کے طلباء نے پولیس کی بے رحمانہ کارروائی کی...

آئی آئی ٹی کے طلباء نے پولیس کی بے رحمانہ کارروائی کی سخت مخالفت کی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کے خلاف پولیس کی پر تشدد کارروائی پر پیر کے روز،تین ممتاز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے طلباء نے احتجاج کیا۔آئی آئی ٹی،کانپور،آئی آئی ٹی،مدراس،اور آئی آئی ٹی، بمبئی کے طلباء نے حتجاج کرتے ہوئے طلباء کے خلاف پولیس کی بے رحمانہ کارروائی کی سخت مخالفت کی۔

طلباء نے ”انقلاب زندہ باد“کے نعرے لگائے،اور پولیس کارروائی کے بارے میں سی بی آئی تحقیقات کامطالبہ کیا۔پیر کی صبح طلباء کی ایک بڑی تعداد یونیورسٹی کیمپس گیٹ پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بغیر شرٹس کے کھڑے ہوگئے۔طلباء کا دعویٰ تھا کہ اتوار کے روز پولیس نے یونیورسٹی کیمپس کی دو مساجدکو نقصان پہنچایا،امام کو اور ایک نابینا طالب علم جو لائبریری میں موجود تھا،کو بھی زدو کوب کیا۔

آئی آئی ٹی،کانپور کے طلباء کی جانب سے لگائے گئے ایک پوسٹر میں لکھا تھا کہ ”انہوں نے یادو پور یونیورسٹی میں طلباء کی کار کردگی کے خلاف کارروائی کی،ہم نے کچھ نہیں کہا۔انہوں نے ایم ٹیک کی فیس میں اضافہ کیا،ہم نے کچھ نہیں کہا۔انہوں نے جے این یو (جواہر لال نہرو یونیورسٹی) میں طلباء مظاہرین کو زدو کوب کیا،ہم نے کچھ نہیں کہا۔اور اب ایسا جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کے ساتھ ہوا۔اگر ہم پھر بھی کچھ نہیں کہتے ہیں،تو پھر طلباء برادری ہماری وابستگی پر سنجیدگی سے وال اٹھائے جائیں گے۔تو آؤ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء سے اظہار یکجہتی کے لئے کیمپس میں منعقدہ مارچ میں شامل ہو ں۔