Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںدہلی کے سیلم پور اور جعفر آباد میں، سی اے اے کے...

دہلی کے سیلم پور اور جعفر آباد میں، سی اے اے کے خلاف تازہ احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جامعہ ملیہ کے بعد،منگل کی سہ پہر شمال مشرقی دہلی کے سیلم پوراور جعفر آباد علاقے میں تازہ مظاہرے شروع ہوگئے۔کافی ہنگامہ برپا ہوا۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے سیلم پور ٹی پوائنٹ سے جعفر آباد ٹی پوائنٹ کے درمیا ن ہجوم کی جانب سے  پتھراؤ کیا گیا اور ڈی ٹی سی کی متعدد بسوں کو نقصان پہنچا۔اور اس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پورے علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے استعمال کئے۔ہنگامہ کے بعد ویلکم،جعفر آباد،موج پور،بابر پورمیٹرو اسٹیشنوں کے داخلی وخارجی راستے بند کر دئے گئے ہیں۔

جامعہ ملیہ کے طلباء سے اظہار یکجہتی کے لئے اور سی اے اے کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ علاقے میں صورتحال قابو میں ہے،تاہم واضح نہیں ہے کہ احتجاج کے پیچھے کو نسی تنظیم کا ہاتھ ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑ پوں میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح ہو کہ،منگل کو شمال مشرقی دہلی کے علاقے سیلم پور میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی تھی،اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل داغے۔

اس کے علاوہ سی اے اے کے خلاف پر تشدد احتجاج جعفر آباد میں دو بجے شروع ہوا،ویلکم کے علاوہ شاستری پارک کے علاقوں میں بھی پھیل گیا۔دہلی پولیس کے مطابق،یہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب کچھ شر پسندوں نے اسکول بس پر حملہ کیا۔انہوں نے بس پر پتھراؤ کیا اور پھر راہگیروں کو نشانہ بنایا۔

پرتشدد ہجوم نے شمال مشرقی دہلی کے ڈی سی پی آفس پر پتھراؤ کیا اور جعفر آباد تھانے کی پارکنگ میں گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔اس دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔پولیس زخمیوں کو علاج کے لئے نہیں لے جا سکی،کیانکہ حملہ آور پولیس اور راہگیروں کو نشانہ بنا رہے تھے۔صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پرا،لیکن ہجوم نے فورس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔اطلاعات کے مطابق،دہلی پولیس نے اصل صورتحال جاننے کے لئے ڈرون کا استعمال کیا۔