Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسائبر آباد پولیس سواری سے منع کرنے والے کیاب ڈرائیورس پر جرمانہ...

سائبر آباد پولیس سواری سے منع کرنے والے کیاب ڈرائیورس پر جرمانہ عائد کرے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سواری سے منع کرنے والے کیاب ڈرائیور،مسافروں کے لئے مشکل کا باعث ہوتے ہیں،لیکن ایسے خلاف ورزی کرنے والے اب سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کی حدود میں مزید اسکوٹ فری نہیں ہو سکتے ہیں۔سائبر آباد ٹریفک پولیس نے اس طرح کی ہر خلاف ورزی پر 500 روپئے کا جر مانہ لگانا شروع کر دیا ہے۔

اس نے پچھلے دو دنوں میں مسافروں کو ان کی بکنگ کی تصدیق کے بعد سواری سے انکار پر تقریبا 20 ٹیکسی ڈرائیوروں کو بک کیا تھا۔اس سے مسافروں کو کچھ راحت نصیب ہوئی ہے،جو اکثر ٹیکسی ڈرائیوروں کے ذریعہ مخصوص جگہوں یا دوسری جگہوں پر بکنگ منسوخ کرنے کی شکایت کرتے ہیں۔

موٹر وہیکلز ایکٹ کی دفعہ 178 کے مطابق،معاہدہ کا ر کرایہ لینے سے انکار کرنے والے ڈرائیور پر 500 روپئے کا جر مانہ لگایا جائے گا۔سائبر آباد ٹریفک پولیس نے چہارشنبہ کے روز ٹویٹ کیا کہ لوگ واٹس ایپ نمبر 9490617346 پر گاڑی نمبر،تاریخ اور وقت،محل وقوع اور ڈرائیور کے انکار کرنے کے اسکرین شاٹس کے ساتھ پولیس میں شکایت درج کر سکتے ہیں۔

پولیس کے اس اقدام سے مسافروں میں ہلچل مچ گئی،جوسواری سے انکار پر ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف مناسب کارروائی کرنے میں ناکام ہونے پر خوش نہیں تھے۔

یہ ایک عام شکایت ہے کہ ٹیکسی ڈرائئیور شہر میں کچھ مخصوص جگہوں پر سواری سے انکار کرتے ہیں،ان میں سے کچھ شہر کے نواح میں شمس آباد میں حیدرآباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی بکنگ منسوخ کر دیتے ہیں۔اور دلیل دیتے ہیں کہ انہیں شہر واپس جانے کے لئے تین سے چار گھنٹے انتطار کرنا پڑے گا۔

گریٹر حیدرآباد کے تین پولیس کمشنروں میں سے ایک،سائبر آباد پولیس کمشنریٹ،شہر میں واقع گچی باؤلی،ہوائی اڈے اور کئی بڑے گروپوں کے آئی ٹی ای سی مراکز کا احاطہ کرتا ہے۔