Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںحیدرآباد میں سی اے اے کے خلاف مظاہروں کے بعد بھی صورتحال...

حیدرآباد میں سی اے اے کے خلاف مظاہروں کے بعد بھی صورتحال پر امن

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ملک بھر میں،شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیشن شپ (این آر سی)کے خلاف پر زور احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔وہیں حیدرآباد میں بھی احتجاجی سی اے اے کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور اب تک یہ شہر امن کی انوکھی مثال بنا ہوا ہے۔

دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء پر مبینہ پولیس بربریت کے خلاف احتجاج یہاں بھی اسی وقت شروع ہوا،اور احتجاج نے زور پکڑا،آہستہ آہستہ اس احتجاج میں غیر سرکاری تنظیمیں اور شہری گروہ بھی شامل ہو گئے،قابل ذکر بات یہ ہے کہ، یہاں کو ئی تشدد نہیں ہوا۔

پرانے شہر میں،جہاں متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا،احتجاج پر امن رہا ہے۔جمعہ کے روز اگر چہ ہلکا تناؤ تھا،جب کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر جوتا پھینکا تھا۔اس دوران پولیس ہجوم کو بغیر کو ئی پریشانی کے ہجوم کو منتشر کر نے میں کامیاب ہو گئی۔در حقیقت مہدی پٹنم کی مسجد عزیزیہ میں،نوجوان نماز جمعہ کے بعد سڑک پر جمع ہوئے اور قومی ترانہ گایا اور نعرے بازی کی۔

احتجاج کے منتظمین،تشدد سے بچنے کی کو شش میں تھے اور ہجوم کو اشتعال انگیز نعروں سے پریز کرنے کی تلقین کر رہے تھے۔پرانے شہر میں غلط شناخت کے کچھ واقعات کے با وجود پولیس امن و امان کو بر قرار رکھنے میں کا میاب ہو گئی ہے۔