Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگکویت میں بکرے کی قیمت 1.5 کروڑ روپئے

کویت میں بکرے کی قیمت 1.5 کروڑ روپئے

- Advertisement -
- Advertisement -

کویت سٹی ۔ بقر عید میں قربانی کے جانوروں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے بارے میں سب کو علم ہے لیکن اب کویت میں ایک ایسا بکرا سامنے آیا ہے جس کی قیمت ہندوستانی اعتبار سے 1.5 کروڑ روپئے ہیں جوکہ کویت میں اس کی قیمت 60 ہزار دینار ہے۔کویت میں ایک بکرے کی نیلامی 60 ہزار دینار (5لاکھ ریال) میں ہوئی ہے۔ اسے پورے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد نیلامی قرار دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی نوعیت کی اس منفرد نیلامی کا وڈیو کلپ وائرل ہے۔ نیلام ہونے والے بکرے کا حجم غیر معمولی ہے۔اس کا رنگ سفید ہے۔

وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکرے کی نیلامی شروع کی گئی  اور بولی لگانے والے رقم بڑھاتے گئے یہاں تک کہ 60 ہزار کویتی دینار میں بکرا نیلام ہوا۔واضح رہے کہ کویت میں گزشتہ دنوں دنیا کا سب سے مہنگا اونٹ عرنون بھی 16ملین کویتی دینار میں نیلام ہوا تھا۔ سعودی کرنسی میں اس کی قیمت 200 ملین ریال بنتی ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کے طور پر اس کا اندراج ہوچکا ہے۔ کویت کے پاس مہنگے مویشیوں کے حوالے سے ایک سے زائد ریکارڈ ہیں۔

   یادر ہے کہ دنیا کا سب سے مہنگا اونٹ کویت میں ہے۔ اس کی قیمت2لاکھ کویتی دینار ہے۔ سعودی ریال میں یہ رقم 200 ملین بنتی ہے۔ دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس میں اونٹ انتہائی ٹھہر ٹھہر کر آگے بڑھ رہا ہے۔ عام اونٹوں کے مقابلے میں اس کا وزن زیادہ ہے اور آواز بھی مختلف ہے۔سوشل میڈیا کے صارفین کے مطابق کویتی اونٹ عرنون دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کے لحاظ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اسے پوری دنیا کا سب سے مہنگا جانور تسلیم کرلیا گیا ہے۔