Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگاسمارٹ فونس کی نیلی روشنی سے اندھے ہونے کا خدشہ ، احتیاط...

اسمارٹ فونس کی نیلی روشنی سے اندھے ہونے کا خدشہ ، احتیاط ناگزیر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد  -فونز،لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر یا اس جیسے آلات سے خارج ہونے والی شعاعیں اتنی مضر ہوتی ہیں کہ اس سے اندھے ہونے کا خدشہ رہتا ہے جس کےلئے احتیاطی تدابیر اور اپنے سائبر آلات پر کچھ سیٹنگ کرنا آج ضروری ہوچکا ہے۔

ا سمارٹ فونز ، لیپ ٹاپس اور دوسرے سائبر آلات آج ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں اور ان کے بغیر روزآنہ کے شخصی اور دفتری امور مکمل ہی نہیں ہوتے لیکن یہ تمام آلات کئی قسم کی روشنیاں خارج کرتے ہیں۔ ان آلات سے خارج ہونے والی شعاعیں ہماری آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہونے کے علاوہ صحت کےلئے بھی مضر ہوتی ہیں اور خاص طور پر نیلی روشنی (بلو لائیٹ ) آپ کی آنکھوں کے لئے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

ٹولیڈو یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے یہ معلوم کیا ہے کہ فون سے خارج ہونے والی نیلی روشنی کس طرح میکولر انحطاط (بتدریج بینائی کا ختم ہونا ) کا باعث بن سکتی ہے۔

یونیورسٹی کے ٹولیڈو کے شعبہ کیمسٹری اور بائیو کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر اجیتھ کاروناراتھنے نے جاری کردہ بیان میں کہا ، یہ کوئی راز نہیں ہے کہ نیلی روشنی نے آنکھ کے ریٹنا کو نقصان پہنچا کر ہماری بینائی کو نقصان پہنچایا ہے۔

 اگروال آئی ہاسپٹل حمایت نگر ، حیدرآباد کے ہیڈ میڈیکل سرویز اورگلوکوما سرجن ڈاکٹر وی لتا نے عوام کو مشورہ دیا ہےکہ موبائل ، لیپ ٹاپ اور ڈسک ٹاپ پرکام کرتے وقت اپنی آنکھوں کو نیلی روشنی سے محفوظ رکھیں کیونکہ نیلی روشنی آنکھوں کو کئی طریقوں سے نقصان پہنچاتی ہے

رات کے وقت نیلی روشنی سے اپنے آپ کو بچائیں

سونے سے دو تا تین گھنٹے پہلے روشن اسکرینس کو دیکھنے سے گریز کریں۔ اگر آپ نائٹ شفٹ پر کام کرتے ہیں یا رات کے وقت بہت سارے الیکٹرانک آلات استعمال کرتے ہیں تو نیلے رنگ کو روکنے والے شیشے پہننے یا ایسی ایپ انسٹال کرنے پر غور کریں جو رات کے وقت نیلی روشنیکو فلٹر کرتا ہے

نیلی روشنی کے نقصانات

سائنس دانوں نے انسانی آنکھ پر برقی مقناطیسی لہروں کے اثرات کا مطالعہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سیل فون کے استعمالات اوراس سے خارج ہونے والی شعاعوں کی وجہ سے ابتدائی دونوں میں ہی موتیا کا خطرہ رہتا ہے اور اسکی وجہ سے ریٹنا ، کارنیا اور آنکھ کے دوسرے نظام بھی متاثر ہوجاتے ہیں۔

کیا نیلی روشنی اندھا پن کا سبب بن سکتی ہے؟

ایک نئی تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ کے ذریعہ خارج ہونے والی نیلی روشنی ہماری آنکھوں میں ایک زہریلا سالمہ بنا کر اندھے پن کو تیز کرتی ہے۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیلی روشنی اندھے پن کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے اوریہ میکولر انحطاط ((بتدریج بینائی کا ختم ہونا ) کا سبب بن سکتی ہے۔ محققین کے بموجب نیلی روشنی آنکھ کے ریٹنا کو نقصان پہنچا کر ہماری بینائی کو نقصان پہنچاتی ہے۔

نیلی روشنی سے آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

اب یہ کوئی راز نہیں رہا کہ اسمارٹ فون سے خارج ہونے والی نیلی روشنی آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہونے کے علاوہ یہ ہماری بینائی کوبھی ختم کرسکتی ہے لہذا نیلی روشنی سے خود کومحفوظ رکھنا ضروری ہے اور اسکے لئے کئی راستے موجود ہیں جن میں ایک مؤثر اور آسان طریقہ بلو لائٹ فلٹر ہے۔ بلو لائٹ فلٹر کی سہولت آج تقریباً ہر اسمارٹ فون میں دستیاب ہے جسے سیٹنگ کے ذریعہ آن اور آف کیا جاسکتاہے

کیا بلو لائٹ فلٹر آنکھوں کے لئے بہتر ہے؟

بلو لائٹ فلٹر سے آنکھوں کی تھکاوٹ ، دھندلا پن اور یہاں تک کہ سر درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ مصنوعی روشنی کے اثرات سے بھی بچاجاسکتا ہے کیونکہ مصنوعی روشنی سے نیندکی کمی کی شکایت بھی ہوتی ہے ، موتیابند اورمیکولر انحطاط کے علاوہ آنکھوں کی دیکھ بھال کے لئے یہ بلیو لائٹ فلٹر اب فونس میں پیش کیا جارہا ہے۔

کیا بلیو لائٹ فلٹر آن یا آف کیا جاسکتا ہے ؟

بلیو لائٹ فلٹر اسکرین پر دکھائی دینے والی نیلی روشنی کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ بلیو لائٹ میلانون (نیند دلانے والے ہارمون) کی تیاری کو دبا سکتا ہے ، لہذا اس کو چھاننے سے آپ بہتر نیند کا مزہ لے سکتے ہیں ۔ نیلی روشنی کو کم کرنے سے آنکھوں میں ڈیجیٹل تناؤ بھی کم ہوجائے گا ، لہذا آپ کی آنکھیں دن بھر کے کام کے بعد بھی زیادہ تھکاوٹ محسوس نہیں کریں گی۔

 اسمارٹ فون میں بلو لائٹ فلٹر آن کیسے کریں؟

نئے اسمارٹ فونس میں بلولائٹ فلٹرازخود فراہم کیا جارہا ہے جسے فون پر آپ جب چاہے آن یا آف کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس سہولت کو خود بخود کارگرد بھی بنایا جاسکتا ہے جس سے یہ سہولت ہوگی کے آپ غروب آفتاب سے لیکر طلوع آفتاب تک بلیو لائیٹ فلٹر کوان رکھنے کے لئے اس سہولت کو شیڈول بھی کرسکتے ہیں ہے۔