Thursday, April 24, 2025
Homeبین الاقوامیسعودی معاشرے میں خوبصورت نظرآنے کےلئے  پلاسٹک سرجری کا بڑھتا رجحان

سعودی معاشرے میں خوبصورت نظرآنے کےلئے  پلاسٹک سرجری کا بڑھتا رجحان

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ سعودی عرب میں پلاسٹک سرجری کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالالہ بصاص نے کہا ہے ان دنوں جتنی تعداد میں خواتین پلاسٹک سرجری کے لیے دواخانے سے رجوع کررہی ہیں۔ اتنی ہی تعداد میں مرد بھی خوبصورت نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کرانے آرہے ہیں۔
یہ اعدادوشمار اندرون مملکت کے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ سعودی ڈاکٹروں پر مقامی شہریوں کا اعتبار بڑھتا جارہا ہے۔ مطابق ڈاکٹر عبدالالہ بصاص سے روتانا خلیجیہ چینل کے پروگرام یاھلا (خوش آمدید) میں سوال کیاگیا تھا کہ مرد وں کا پلاسٹک سرجری کروانا آسائش ہے یا ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عبدالالہ بصاص نے کہا  پلاسٹک سرجری کا رجحان خواتین و حضرات دونوں میں یکساں ہے۔ تجربہ کار ڈاکٹروں، پلاسٹک سرجری میں معاون جدید ٹکنالوجی کی بدولت سعودی شہری اندرون ملک پلاسٹک سرجری کروانے لگے ہیں۔
ڈاکٹر بصاص نے مزید کہاکہ سعودی عرب میں دیگر ممالک کی طرح طبی اور تکنیکی وسائل مہیا ہیں۔ مملکت میں ترکی کے ہم پلہ تکنیکی سہولتیں فراہم ہوچکی ہیں۔ڈاکٹر بصاص کے مطابق ماضی میں ہمارا معاشرہ مردوں کی پلاسٹک سرجری کو پسند نہیں کرتا تھا لیکن اب صورتحال بدل رہی ہے۔ لوگ محسوس کرنے لگے ہیں کہ اس سے انسان کی ذہنی حالت اور اس کی شکل و صورت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا  ایک اصول یہ مان کر چلیں کہ کوئی بھی شخص اگر اپنے گھر سے پلاسٹک سرجری دواخانہ  جارہا ہے اور وہاں جاکر وہ بل ادا کررہا ہے اور خود کو آپریشن کے خطرات سے دوچار کررہا ہے وہ ایسا تفریح کے لیے نہیں بلکہ کسی نہ کسی مجبوری کی وجہ سے کررہا ہے۔ڈاکٹر عبدالالہ بصاص نے مشورہ دیا کہ اگر کسی بچے کے کان بڑے ہوں تو اس کی پلاسٹک سرجری اسکول جانے سے قبل کروالینی چاہئے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ممکن ہے کہ وہ ذہنی مسائل سے دوچا ر ہوجائے۔